17 جولائی 2010 - 19:30

اسلامی کانفرنس تنظیم کے سکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلونے کہا ہےکہ قدس کادفاع کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔ الغد اخبار کے مطابق اکمل الدین احسان اوغلو نے کہا کہ قدس کا دفاع کرنا اور صہیونی غاصبوں سے اسے نجات دلانا ہر تمام مسلم ممالک کا فریضہ ہے۔

احسان اوغلو نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست  کے اقدامات کو روکنے کےلئے ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدس شریف 1967 کی فلسطینی سرزمین سے جدا نہيں ہوسکتا اور فلسطینی علاقوں میں جتنی بھی صہیونی کالونیاں بنائي گئي ہیں وہ سب غیر قانونی ہیں اور ان سے جینوا کے چوتھے کنونشن کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔   انھوں نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیت المقدس میں مذہبی جنگ چھڑ جانے پر خبردار کیا اور اسرائيل کی طرف سے مسجد الاقصی کے قریب معبد کی تعمیر کو اشتعال انگیز اقدام قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرنے سے روکے  اوغلو نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ فلسطین میں اسرائیل کی تازہ بربریت میں 100 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں اور صہیونی ریاست مسجد الاقصی کو منہدم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور امریکہ کے اتحادی عرب ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کے اشارے واضح ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری  صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے نمائندوں سے مذاکرات اور تنظیم اسلامی کانفرنس کی دائمی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں اس قرارداد کو منظور کروالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی طرف سے منظور کردہ قرارداد بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اسلامی کانفرنس مصر اور غزہ کے درمیان ایک بیورو کھولا جائے گا جو کہ کورڈینیشن کے فرائض ادا کرے گا۔ ......../110